حوزوی عناوین اور لقب علّامہ
حوزوی عناوین اور لقب علّامہ اصل مطلب کی طرف جانے سے پہلے ایک مقدمہ لازمی ہے۔ مقدّمہ حوزات علمیہ کا تدریسی نظام تین مراحل پر مشتمل ہے : مقدمات، سطح اور خارج۔ مقدّمات طالب علم کو شروع میں تین سال کے ابتدائی کورسز سے گزرنا پڑتا ہے، پاکستان میں یہ مرحلہ عموما ۴ سے پانچ سال پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں مذہبی متون کے مطالعہ کے لیے آلاتی علوم کا ایک مجموعہ شامل ہے، من باب مثال، اس ابتدائی کورس میں،عربی زبان کے قوائد( Arabic literature ) اور منطق جو کہ سوچنے کا صحیح طریقہ سکھاتا ہے اور ادبی متون کا تجزیہ کرنے کا طریقہ سیکھتے ہیں، اس دورہ میں، توجہ مذہبی متون اور کتب نہیں ہے اگرچہ عقائد اور تجوید القرآن کی مختصر اور بنیادی کتب بھی پڑھائی جاتی ہے ۔ اصل اور عمیق تعلیم کا معیار اور ملاک ابتدائی کورس کی تکمیل اور مذہبی متون کا سامنا کرنے اور ان کو سمجھنے اور تحقیق کرنے کی صلاحیت اور آمادگی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مذہبی متون قدیمی ہیں، جس کی زبان کو سمجھنے کے لیے کلاسیکی عربی زبان کا مطالعہ ضروری ہے۔ سطح مقدماتی دورہ گزارنے کے بعد، طلباء فقہ اور اصول فقہ کے متون کے مطالعہ پر توجہ دیتے...